چین 11

صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان 18 نومبر کو ہونے والے مذاکرات کو روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف نے مفید اور بامقصد قرار دیا ہے۔

چین کے شہر شین ژین میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا کہ صدر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان جاری باقاعدہ مذاکرات اور مسلسل رابطوں کا تسلسل تھی۔

یوری اوشاکوف کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران نہایت کھلے اور واضح انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر بے تکلفی سے تبادلہ خیال کیا۔

روسی صدارتی معاون نے مذاکرات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر غیر ضروری بڑے الفاظ استعمال نہ کیے جائیں تو یہ بات چیت ایک طرف بھرپور اور بامقصد تھی جبکہ دوسری جانب دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین کے سربراہان کے درمیان یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے مستقل اور باقاعدہ مکالمے کا حصہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں