آصف علی زرداری 14

صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں