صدر مملکت 124

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر یکم اپریل 2024 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے، قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا دوسرا جلاس ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں