آصف علی زرداری 114

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) طلب کر لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاسکل( 5 مئی کو) طلب کر لیا۔قومی اسمبلی میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی 2025 بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 5 مئی کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں