'راجہ پرویز 20

صدر آزاد کشمیر پر براہ راست فائرنگ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے’ راجہ پرویز اشرف

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے ایل اے 31 میں پارٹی کارکن مشتاق شاہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیاہے ۔صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں اور حملہ آوروں کو فوری گرفتار کریں۔

انہوںنے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر براہ راست فائرنگ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،آزاد کشمیر میں تشدد،فائرنگ ، جمہوریت، قانون اور عوامی مینڈیٹ پر حملہ ہے، دھونس ،دھاندلی اور حکومتی وسائل کے ذریعے عوام کے حقِ رائے دہی کو سلب نہیں کیا جا سکتا ۔

مظفر آباد اور پاکستان کی مہاجر نشستوں پر بیلٹ کو بلٹ سے فتح کرنے کی کوشش کی گئی ۔شہید مشتاق شاہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انصاف کے حصول تک آواز بلند کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر کے عوام کو خوف اور طاقت سے ان کے حق رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں