صبا قمر

صبا قمر نے رشتے ٹوٹنے کی وجوہات بتا دیں

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ صبا قمر نے رشتے ٹوٹنے کی وجوہات بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی رشتہ دو وجوہات کی بناپر ٹوٹتا ہے ایک وہ غیر حقیقی توقعات اور دوسری پُور کمیونیکیشن ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لیتے ہیں اور دوسرا ان توقعات پر پورا نہیں اترتا تو رشتے کمزور ہو جاتے ہیں۔ دوسرا جب ایک دوسرے سے رابطے کم ہوجاتے ہیں تو رشتوں میں جان نہیں رہتی۔