عدنان 13

شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نوشکی میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہلِ خانہ بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان نے 14 نومبر کو ضلع نوشکی کے قریب جامِ شہادت نوش کیا۔

پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، شہداء کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی باعثِ فخر ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں