شہزاد اور عمر اکمل

شہزاد اور عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی متعلق واضح فیصلہ کریں، سرفراز احمد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے 12سے 29ستمبر تک شیڈول چیمپئنز ون ڈے کپ سے قبل سینئر کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اہم مشورہ دیدیا،چیمپئینز کپ میں ڈولفنز کے میٹنور سرفراز احمد نے کہا کہ دونوں کرکٹرز پر زور دیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی متعلق واضح فیصلہ کریں، دونوں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ان کی صلاحیتوں میں کوئی شک نہیں، پاکستان کیلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد کی خدمات ہیں،انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ انہیں کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے لیکن وہ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیںاسکا فیصلہ کریں،سابق کپتان نے سینئر اور جونیئر دونوں کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن ٹیم تشکیل دینے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے ٹیم میں سینئرز کا ہونا بہت ضروری ہے،سرفراز احمد نے کہا کہ ایک رجحان بنتا جارہا ہے کہ ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کی ضرورت ہے تاہم اگر کوئی نوجوان باصلاحیت پر تو وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنالے گا۔