مرتضی وہاب 20

شہریوں کو کتوں کے کاٹنے سے محفوظ رکھنا میری ذمہ داری ہے، میئر کراچی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تلفی اور نس بندی کے معاملے پر فوری فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر اعتراض نہیں کہ آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے ان کی نس بندی کی جائے، تاہم شہر میں کتوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث صرف نس بندی کے ذریعے مسئلے پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہوں نے ریبیز کے مریضوں کی ویڈیوز دیکھی ہیں اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس تکلیف سے محفوظ رکھے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں پر مختلف حلقے اپنا مؤقف پیش کرتے ہیں، لیکن جب کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آتا ہے تو سارا الزام حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کرنا ان کی ذمہ داری ہے، اس لیے آوارہ کتوں کے مسئلے پر فوری فیصلہ ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں