شہباز شریف 16

شہباز شریف کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن )کی ٹیم نے آزادکشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا جو جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگلے مرحلے میں بھی اسی جوش و خروش سے حصہ لے کر جمہوری عمل کو کامیاب بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں