وزیراعظم شہبازشریف 150

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مبینہ بے نامی اکاونٹس سے رقم نکلوانے اور جمع کرانے کا کوئی ثبوت نہیں،تفصیلی فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) اسپیشل کورٹ کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،فیصلہ میں کہا گیا کہ مقدمہ میں کم تنخواہ دار ملازمین کے بینک اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام عائد لگایا گیا تھا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مبینہ بے نامی اکاونٹس سے رقم نکلوانے اور جمع کرانے کا کوئی ثبوت نہیں حاصل کیا گیا ، اگر عدالت یہ سمجھے کہ فرد جرم بے بنیاد ہے تو قانون ملزم کو بری کرنے سے نہیں روکتا ،

فیصلہ کے مطابق تمام شہادتیں قلمبند کرنے کے بعد سزا کا کوئی امکان نہ ہو تو بھی قانون بریت سے نہیں رکتا ، بینک اکاونٹس فارم سے ظاہر ہوتا ہے ، کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ان اکاونٹس کو کھلوانے میں کوئی کردار نہیں تھا ، صر ف الزامات کی بنیاد پر شہباز شریف اور حمزہ شہبا ز پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں