بیرسٹر سیف

شہبازشریف کی جعلی حکومت میں شرمندگی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں،بیرسٹرسیف

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی جعلی فارم 47 حکومت میں شرمندگی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ایک بیان میں مشیراطلاعات کے پی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپنے ہی ملک میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جعلی حکومت کی ترجیحات پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہے، جعلی حکومت نے کرکٹ شائقین کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی۔

بیرسٹر سیف کاکہنا تھاکہ ارشد ندیم نے اپنی محنت پرریکارڈ بنایا، حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا، ارشد ندیم کی جیت پر شہبازکی شوبازیاں اورراج کماری کی ڈرامہ بازیاں قابل دید تھیں، ڈرامہ بازوں کو اب قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سانپ سونگھ گیا ہے۔