جہانگیر ترین

شوگر ملز میں جعلی بینک اکاﺅنٹس، جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں10اپریل تک توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں10 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔

بدھ کو بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکاونٹس کے معاملے پر کیس کی سماعت کی جس میں جہانگیر ترین اور علی ترین عدالت میں پیش ہوئے ۔ شوگر ملز میں جعلی بینک اکاونٹس کے معاملے میں بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت پیشی کے دوران جہانگیر ترین اور علی ترین کے ہمراہ ارکان اسمبلی چوہدری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، امیر محمد خان، غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ ، نذیر بلوچ اور خرم لغاری بھی موجود تھے۔