عالیہ علی 18

شوبز میں اپنی پہچان خود بنائی، ابھی بہت سی منزلیں حاصل کرنا باقی ہیں، عالیہ علی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ عالیہ علی نے کہا ہے کہ ابھی مجھے اپنے فنی سفر میں بہت سی منزلیں طے کرنی ہیں، میں ان ان فنکاروں میں شامل ہوں جنہوں نے شوبز کی دنیا میں اپنی پہچان اور مقام خود بنایا ہے، انہیں کسی کی سرپرستی یا رہنمائی حاصل نہیں رہی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فنکار پیدائشی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت میں بچپن ہی سے کچھ منفرد خصوصیات دکھائی دیتی ہیں۔

اداکاروں کے لیے فنی سفر کبھی ختم نہیں ہوتا اور وہ زندگی کے آخری وقت تک اپنے فن سے وابستہ رہتے ہیں، ایک فنکار جتنے بھی کردار ادا کر لے، اسے ہمیشہ محسوس ہوتا ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ عالیہ علی نے اپنے ابتدائی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلی مرتبہ اداکاری کی تو میری آواز کانپ رہی تھی اور وہ ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو پا رہی تھیں، تاہم مسلسل محنت اور عزم نے انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا،میں نے شوبز میں اپنی پرورش خود کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں