لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے ،بس سب اچھے سے ملتے ہیں۔،شوبزمیں صرف عمر سے بڑے لوگوں سے دوستی رکھی ہے جن کا تجربہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو حسد کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، اظفر رحمان میرے اچھے دوست ہیں اور میرا دوسرا ڈرامہ ان کے ساتھ تھا انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں دپیک پروانی کی تقریب میں بندی لگا کر پہنچ گئی تو بہت تنقید ہوئی ،ایک سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ میرے ماڈلنگ کے وقت سوشل میڈیا نہیں تھا لیکن جب پہلا ڈرامہ کیا تو انسٹاگرام پر نیا اکائونٹ بنایا تھا اور میں عائزہ خان کے ساتھ منفی کردار نبھا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میری بینڈ بجادی تھی، میرا پہلا ڈرامہ تھا تو میں کمنٹ پڑھا کرتی تھی، میں نے کوئی جواب کبھی نہیں دیا، مجھے برا لگا کہ لوگ کردار کو ایسا کیوں سمجھ رہے ہیں۔









