شزا فاطمہ 12

شزا فاطمہ کا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 میں تبدیلی کا اشارہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شزافاطمہ نے کہاکہ بل کے متن میں شامل الفاظ کے حوالے سے جن وضاحتوں کی ضرورت ہے وہ تبدیلیاں ضرور کی جائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ یہ بات ٹھیک ہے کہ زمین کے اوپر انفرااسٹرکچر کی تنصیب کے حوالے سے بل میں کنفیوژن ہے، اْسے ضرور دور کیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ 5 کروڑ تک کا جرمانہ اْسی صورت میں عائد ہوگا کہ جب باہمی رضامندی سے معاہدہ ہونے کے بعد زمین یا جائیداد کے مالک کی جانب سے خلاف ورزی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں