کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طہ عباسی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت اور دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر افسران قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے پر پوری قوم غمزدہ ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔









