شجاعت حسین 17

شجاعت حسین کی صدر زرداری کو گلگت انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی شاندار انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوریت، ترقی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا، انتخابی کامیابی عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کامیاب انتخابی مہم چلانے پر پارٹی عہدے داروں کو بھی مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی رہنماؤں اور امیدواروں نے پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچایا، قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے سفر کو دونوں جماعتیں مل کر آگے بڑھائیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بھی تعاون پر مسلم لیگ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں