لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کورونا وباء میں دوبارہ شدت آنے کے بعداپنی میوزک اکیڈمی کو بند کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء کی چوتھی لہر میں کیسز کی شرح بڑھنے کے بعد گلوکارہ شبنم مجید نے اپنی میوزک اکیڈمی میں زیر تربیت بچوں کو چھٹیاں دیدی ہیں۔
شبنم مجید نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے تشویش پیدا کر دی ہے اور اسی وجہ سے احتیاط کے طور پر بچوں کی میوزک کلاسز عارضی طور پر بند کر دی ہیں ،جیسے ہی کی کورونا کی شرح کم ہو گی تمام بچوںکو دوبارہ سے تربیت دینے کا عمل شروع کردیا جائے گا ۔








