ریاض( رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے سب سے بڑے فلاحی ادارے شاہ سلمان ریلیف نے برطانوی ادارے کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں تقریبا 3.5 ملین افراد کو فائدہ ہوگا۔معاہدے کے مطابق شاہ سلمان ریلیف 5 ملین ڈالر کی رقم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو فراہم کرے گا۔ اس رقم سے یمن میں ہیضے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر مدد کی جائے گی۔ڈبلیوایچ اوہیضے سے نمٹنے کے لیے بیماری کی نگرانی کرے گا۔
فوری جواب کے لیے ٹیمیں اور معاملات کی دیکھ بھال کے لیے انتظام کیا جائے گا۔اس سلسلے میں شاہ سلمان ریلیف انفیکشن سے بچا، پانی کی صفائی، حفظان صحت میں بہتری اور ویکسینیشن مہم کے ذریعے کوششوں میں مدد کرے گی۔