علی زیدی

شاہ زین بگٹی کے گارڈز کا قاسم سوری پر حملہ ‘بدمعاش وزیروں کے گھٹیا پن کو ظاہر کرتا ہے‘علی زیدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے شاہ زین بگٹی کے گارڈز کا قاسم سوری پر حملہ بدمعاش وزیروں کے گھٹیا پن کو ظاہر کرتا ہے۔

جمعہ کی صبح سویری کے وقت اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں ہوٹل پر قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے قاسم سوری کے ساتھ پیش آئے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈز کی جانب سے قاسم خان سوری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ قاسم سوری پر حملہ ان بدمعاش وزیروں کے گھٹیا پن کو ظاہر کرتا ہے لیکن غنڈہ گردی ہی ہمارے عزم کو مضبوط کرے گی۔سابق وفاقی وزیر نے سوال بھی اٹھایا کہ بگٹی کے گارڈز کو ایل ایم جی لیے اسلام آباد پولیس کے آس پاس گھومنے کی اجازت کیوں ہے؟