شاہین

شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سٹار فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہو گیا۔شاہین شاہ آفریدی رواں سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان کے سٹار فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی رواں سال 20 مئی سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو بھی بطور غیر ملکی کرکٹر ناٹنگھم آؤٹ لاز کا حصہ ہیں۔