مفتاح اسمٰعیل 30

شاہد خاقان عباسی کودل کا دورہ ،دو اسٹنٹ ڈالے گئے ،طبیعت سنبھل گئی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کے کنوینراور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 شریانوں کی بندش کے باعث ان کے دل میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، اب حالت بہتر ہے ۔

عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی مفتاح اسمٰعیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ سابق وزیاراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ آرام کررہے ہیں۔عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ الحمدللہ، شاہد خاقان عباسی صاحب کی صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے.

اب وہ آرام کررہے ہیں، ہم ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسلام آباد کے الشفا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے میں ان کی 2 دل کی شریانوں میں رکاوٹ پائی گئی، رپورٹ کے مطابق ماہرِ امراضِ قلب نے خون کی روانی بحال کرنے کے لیے دو اسٹنٹ ڈالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں