49

شان شاہد کی فلم” سائیکو ”عیدالاضحی پر سنیما گھروںکی زینت بنے گی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کراچی میں سپر اسٹار شان شاہد کی نئی فلم سائیکو کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی جہاں فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔

تقریب میں سونیا حسین، میرا، شبیر جان سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگا دیئے۔فلم سائیکو ایک تھرل اور ایکشن سے بھرپور کہانی ہے جو اہم سماجی اور نفسیاتی مسائل کو اجاگر کرتی ہے، ٹریلر نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور شائقین نے اسے بیحد پسند کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ شان شاہد نے ان کی خواہش پر فلم کی ہدایت کاری کی اور فلم کا ہر منظر سسپنس اور دلچسپی سے بھرپور ہے، انہوں نے تمام فنکاروں کی اداکاری کو بھی سراہا۔

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ سائیکو دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔ان کے مطابق شان شاہد نے اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا جبکہ میرا نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دیا ہے۔شان شاہد کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی معاشرتی اور نفسیاتی پہلوں کو مثر انداز میں پیش کرتی ہے۔واضح رہے کہ فلم” سائیکو ”عیدالاضحی پر جیو فلمز کے تعاون سے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں