شازیہ ماریہ 24

شازیہ مری کی مخدوم حیدر زمان قریشی سے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے مخدوم حیدر زمان قریشی کی رہائش گاہ آبائی علاقے عارفہ آباد خانیوال پہنچیں اور مخدوم حیدر زمان قریشی سے ان کے والد پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر دلی تعزیت کی ۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، مخدوم پیر عارف زمان قریشی ایک مخلص، وفادار اور بااصول سیاسی شخصیت تھے۔شازیہ مری نے کہاکہ مرحوم نے اپنی تمام زندگی پاکستان پیپلز پارٹی سے وفاداری اور وابستگی کے ساتھ گزاری۔ انہوںنے کہاکہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی قیادت کا ساتھ دیا اور اپنی سیاسی وابستگی نبھائی۔ شازیہ مری نے کہاکہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی سیاسی خدمات اور پارٹی سے ان کی دیرینہ وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،۔

انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مخدوم حیدر زمان قریشی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ شازیہ مری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و ہمت اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔مخدوم حیدر زمان قریشی کا شازیہ مری کی آمد اور اظہارِ تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے اظہارِ تعزیت اور غم میں شرکت پر مخدوم حیدر زمان قریشی نے اظہارِ تشکر کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں