اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بلوچستان میں مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر کوچ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہے۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ شازیہ مری نے کہاکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، متعلقہ ادارے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔شازیہ مری نے کہاکہ ایسے المناک حادثات پوری قوم کے لیے باعثِ صدمہ ہیں۔
شازیہ مری نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد اور بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کریں،انسانی جانوں کا تحفظ اور شاہراہوں پر محفوظ سفری انتظامات ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔









