شازیہ 26

شازیہ مری کاکرم میں 7دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے ضلع کرم میں کاروائی میں7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

جمعرات کو جاری بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلیئے سکیورٹی فورسز کی کی کامیابی پر فخر ہے۔انہوں نے فتنہ الخوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن سمیت 6 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹن نعمان سلیم سمیت جام شہادت نوش کرنے والے 6 اہلکاروں کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

شہدا کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت اور کی وطن کی خاطر قربانیوں کو سراہتے ہیں۔شازیہ مری نے کہاکہ ہمارے شہدا کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ہماری سرزمین امن کا گہوارا بنے گی انشااللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں