جنرل ہسپتال

سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کا جنرل ہسپتال کا دورہ پرنسپل پروفسیر الفرید ظفر کی بریفنگ

لاہور(زاہد انجم سے) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے جنرل ہسپتال لاہورکا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سیدواجدعلی شاہ،سپیشل سیکرٹری آپریشنزشعیب جدون،ایڈیشنل سیکرٹری پرکیورمنٹ خالدپرویز،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،ڈائریکٹر لائسنسنگ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرانورجنجوعہ،پرکیورمنٹ سیل اور انسپکشن ٹیم کے ممبران بھی سیکرٹری صحت کے ہمراہ تھے۔پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج وپوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفریدظفر اورایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرخالدبن اسلم نے صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے جنرل ہسپتال لاہورمیں شعبہ ایمرجنسی،پلمونولوجی،الائیڈہیلتھ سکول،سٹوررومز ودیگر شعبہ جات کادورہ کرکے ادویات سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی دیگر طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے مریضوں کی عیادت بھی کی۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزکا بھی دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے جنرل ہسپتال سے منسلک الائیڈہیلتھ سکول کے نئے پرنسپل کوفوری طورپرتعینات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سیدواجدعلی شاہ نے انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں اجلاس کے دوران مریضوں کے علاج و معالجہ کے حوالہ سے پریزنٹیشن بھی دی۔

صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں حاضرین سے اپنے خطاب میں کہاکہ پنجاب کے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیاجارہاہے۔صوبہ بھرکے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسیزمیں سروسزکو مزید بہتربنانے کیلئے کوشاں ہیں۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں تمام ٹریٹمنٹ پروٹوکولزکو فولوکیاجائے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج ومعالجہ کویقینی بنانے اورپنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کو پوراکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مزیدہیلتھ کئیرسٹاف کی بھرتی کیلئے روزانہ کی بنیادپراخبارات میں اشتہاربھی دئیے جارہے ہیں۔سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ ایم ایس حضرات مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کاخودجائزہ لیں۔

پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کا بھی باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے مزیدکہاکہ مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے دورے جاری رہیں گے۔ڈاکٹرزکو مریضوں کی خدمت کرکے نظام میں بہتری لانے کیلئے بنیادی کرداراداکرناہوگا۔پنجاب کی عوام کویونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مفت علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
٭٭٭٭