شیری رحمان 17

سینیٹر شیری رحمان کا ژوب کے علاقے شیرانی میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ژوب کے علاقے شیرانی میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہاکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، بلوچستان حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔

شیری رحمان نے کہاکہ زخمیوں کو اسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے جیالے زخمیوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں