سینیٹر روبینہ خالد 306

سینیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت میں لوک ورثہ کرپشن کیس میں سینیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی،ریفرنس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔یاد رہے کہ ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز سے قومی خزانے سے 30 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں