لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے شوبز کے بعد کاروباری میدان میں بھی قدم رکھ دیا اور الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہو گئے ہیں۔ وہ گلیڈر ای وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ کمپنی کے کاروبار میں الیکٹرک سکوٹیز، موٹر سائیکلیں، رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس منصوبے میں افتخار ٹھاکر کے ساتھ میاں عدنان ظفر بھی شریک ہیں جو چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ گلیڈر ای وی کا مقصد پاکستان میں ماحول دوست الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور شہریوں کو متبادل سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس کاروباری سرگرمی کے ذریعے افتخار ٹھاکر نے فنون لطیفہ کے ساتھ ساتھ الیکٹرک موبلٹی کے شعبے میں بھی اپنی نئی شناخت متعارف کرائی ہے۔









