حدیقہ کیانی

سیلاب متاثرین کی مدد نہ کی گئی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے’ حدیقہ کیانی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکارہ و اداکار ہ حدیقہ کیانی نے ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں موسم سر ما شروع ہونے والا ہے اور اگر متاثرین کی مشکلات پر توجہ نہ دی گئی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔ اداکارہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سو گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے اور نومبر میں مزید گھروں کی تعمیر کا معاہدہ کیاجائے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ جلدازجلد سیلاب زدگان کی مدد کریں ، سیلاب متاثرین اب بھی بے گھر ہیں، سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے جوکہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے سخت ترین ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں سیلاب متاثرین کو اس طرح نہیں چھوڑنا چاہیے ، حکومت بھی اپنے طو رپر متاثرین کی بحالی کے منصوبوں میں تیزی لائے ۔