113

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج کو ہلاک کر دیا

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 14 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

بدھ کوفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں