سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی کا 17 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک۔افغان سرحد پر فالو اپ آپریشن کے دوران 17 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ قوم کی دعائیں سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے ساتھ ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کو پوری قوم کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے۔