سردار ایاز صادق 47

سپیکر قومی اسمبلی کامولانا محمد ادریس پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چارسدہ میں شیخ الحدیث معروف مذہبی سکالر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد ادریس پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئیان کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے مولانا محمد ادریس کی مذہبی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مولانا محمد ادریس ایک جیّد عالم دین اور مدبر سیاسی رہنما تھے۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں