خواجہ سعد رفیق 160

سپریم کورٹ کا فل بنچ ہی انصاف کا اصل راستہ ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل بنچ ہی انصاف کا اصل راستہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نظریہ ضرورت دفن ہونا چاہیے، آئین شکنی برداشت کرلی گئی تو ریاست جنگل بن جائیگی ، سفیر کا خط عدالت میں پیش ہو، غیر ملکی سازش کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ عدل کے بغیر الیکشن انارکی لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں