سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نو سالہ بچی اغواء کیس میں سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے نو سالہ بچی اغواء کیس میں سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی ۔ جمعرات کو جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ عدالت آئندہ سماعت تک عبوری ضمانت دے دے،عبوری ضمانت نہ ملی تو مشکل ہوجائے گی۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ سرفراز بگٹی کو چھ ماہ سے کسی نے گرفتار نہیں کیا،اب سرفراز بگٹی کو کون گرفتار کریگا،ضمامت بنتی ہوئی تو دیںنگے ۔

جسٹس مظہر عالم نے کہاکہ سرفراز بگٹی با اثر شخص ہیں،کوشش کریں بچی مل جائے،وکیل صاحب آپ سمجھ سکتے ہیں،ہم کیا کہہ رہے ہیں۔بعد ازاں سرفراز بگٹی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔