پاکستان سٹاک مارکیٹ 12

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 1560 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 4 سو سے زائد پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 309 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں