پاکستان سٹاک مارکیٹ 21

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 180 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 818 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1332 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 68 ہزار 636 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں