سویرا شیخ 184

سویرا شیخ نے ڈاکٹرعبد القدیر کے انتقال کے سوگ میں سالگرہ ملتوی کر دی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبد القدیر خان کے انتقال کے سوگ میںاپنی سالگرہ ملتوی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سویرا شیخ 11اکتوبر کو اپنی سالگرہ مناتی ہیںتاہم انہوںنے محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال کے سوگ میں سالگرہ کی تقریب ملتوی کر دی او رمدعو کئے گئے مہمانوں کو پیشگی ٹیلیفون کرکے معذرت کرلی گئی ۔

سویرا شیخ نے کہا کہ ڈاکٹرعبد القدیر خان کا انتقال قوم کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے اور جب پوری قوم افسردہ ہو تو ایسے میں خوشی کیسے منائی جا سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں