شبنم مجید 36

سوچا بھی نہیں تھامجھ جیسی عام سی لڑکی گلوکاری میں نام پیدا کرے گی ‘ شبنم مجید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ مجھ جیسی ایک عام سی لڑکی گلوکاری کے میدان میں نام پیدا کرے گی ،جن دوستوں نے کڑے وقت میں میر اساتھ دیا میں ان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور وہ ہمیشہ میری دعائوں میں ہوتے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں کچھ دوستوں نے میری بڑی رہنمائی کی اور میرا حوصلہ بڑھایا جس کی وجہ سے ایک عام سی لڑکی آج شبنم مجید کے طور پر متعارف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتایا گیا کہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے میرے ایک گانے کو اپنے موبائل کی رنگ ٹون بنایا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں