لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ سورج بابا نے نہایت کم عرصے میں بہترین لکھاری کا اعزاز حاصل کیا ہے ،سورج بابا نے جب اسکرپٹ رائٹر کیرئیر کا آغاز کیا تو اس وقت میں نے دیگر سینئر ساتھیوں کے ساتھ ان کے لکھے ہوئے پراجیکٹ میں کام کیا ۔
ایک انٹر ویو میں نادیہ افگن نے کہا کہ میں طویل عرصے کے بعد سورج بابا کے لکھے ہوئے پراجیکٹ میں کام کر رہی ہوں اور میں اس کے لئے پرجوش ہوں۔انہوں نے کہاکہ خدا کی ذات نے رائٹر سورج بابا کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کی بدولت ان کے لکھے ہوئے پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔









