سندھ ہائی کورٹ 14

سندھ ہائی کورٹ نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم محمود اختر کی ضمانت منظورکرلی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم محمود اختر کی ضمانت منظورکرلی ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزم ایک نجی سپر اسٹور پر ملازمت کرتا ہے کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ ملزم تعلیم یافتہ ہے، سابق سرکاری ملازم ہے، کیا پنشن سے گزارہ نہیں ہوتا۔ وکیل نے موقف دیا کہ وقت سے پہلے ریٹائرڈ ہوا، پنشن و دیگر فوائد نہیں ملتے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کہیں رعایت نہ کرنے پر بھرم دکھانے کیلیے تو اندر نہیں کردیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم ملازمت کی آڑ میں اسٹور پر آنے والوں کو چرس سپلائی کرتا تھا۔ اس کے قبضہ سے ایک ہزار 60 گرام چرس برآمد ہوئی۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ ملزم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں، تعلیم یافتہ ہے، پھر کبھی یہ حرکت کرے تو پکڑ لینا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کیخلاف بلوچ کالونی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے مجرمانہ ریکارڈ کی عدم موجودگی کے باعث ملزم محمود اختر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں