کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے این ای ڈی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم کے داخلے کو منسوخ کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا،بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں این ای ڈی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم کے داخلے کو منسوخ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار طالب علم سید محمد عباس زیدی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ یونیورسٹی حکام کے طالبعلم کے داخلے کو منسوخ کرنے کے حکم کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے فیصلے کو آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔ منسوخی کے فیصلے سے متعلق تمام معلومات عدالت کے سامنے پیش کی جائیں۔ طالبعلم کے داخلے کو فوری طور اصل حالت میں بحال کیا جائے۔
عدالت حکم دے کہ طالبعلم کی پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے فریقین تمام سہولیات فراہم کریں۔ عدالت نے درخواست پر متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا۔








