کراچی (رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کی جغرافیائی تقسیم کے بغیر 6 انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔
جامعہ کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مشاعرے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے قیام سے کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے عوام کو ان کے حقوق اور وسائل ان کی دہلیز پر مل سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے قیام سے جعلی ڈومیسائل کا سلسلہ بھی ختم کیا جا سکے گا۔فاروق ستار نے بی آر ٹی حادثے کی قومی احتساب بیورو سے تحقیقات کرانے اور وائس چانسلر کی تقرری کا بھی مطالبہ کیا۔









