لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارنعمان اعجاز نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی لوگ اپنی بجائے دوسروں کی زندگی اور کاموں کی فکر کیوں کرتے ہیں،اپنے کام سے کام رکھنے کے بجائے دوسروں میں کیڑے نکالنا اور بلاجواز تنقید کرنا آج کل ایک فیشن بن چکا ہے۔انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے رویوں کو خوب پذیرائی اور ٹرینڈ بھی مل جاتا ہے جس سے منفی ذہنیت رکھنے والوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت سوچ، برداشت اور تعمیری تنقید کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ بے جا تنقید کسی بھی شخص کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب لوگوں سے مہینوں ملاقات نہ ہونے پر پوچھا جائے تو اکثریت کا یہی کہناہوتا ہے کہ بہت مصروفیت تھی جبکہ دوسری جانب ہر دوسرا شخص کسی دوسرے کی زندگی میں بے جا مداخلت اور بلا تنقید کر نے میں مصروف نظر آتا ہے ۔









