فرخ حبیب

سلمان شہباز پاکستان آئیں اور کیس کا سامنا کریں، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافرخ حبیب نے کہا ہے کہ سلمان شہباز پاکستان آئیں اور کیس کا سامنا کریں۔

ہفتہ کو اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا اور ٹرانسفر پر پابندی لگا دی، پراسیکیوٹر کہتا ہے فرد جرم عائد نہ کریں، یکم اپریل کی تاریخ کے بعد تبادلوں کو واپس لیا جائے، سلمان شہباز پاکستان آئیں اور کیس کا سامنا کریں، اقتدار میں آکر مال بنانا شریف خاندان کا پرانا وطیرہ ہے۔