سلمان خان 20

سلمان خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، پہلے ہی دن ہزاروں سبسکرائبرز

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60سالہ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل کا اعلان کیا۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ابتدا سے شروع کرتے ہیں، یہ میرا آفیشل یوٹیوب چینل ہے، جہاں اے سے زیڈ تک سب کچھ ملے گا۔اداکار کے نئے چینل کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور محض 11گھنٹوں میں سبسکرائبرز کی تعداد 32ہزار سے تجاوز کر گئی۔رپورٹس کے مطابق چینل پر ابتدائی طور پر 10شارٹس اپ لوڈ کی گئی ہیں جبکہ انہوں نے ابھی واضح نہیں کیا کہ وہ مستقبل میں اپنے چینل پر کس نوعیت کا کانٹنٹ شیئر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں