نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے قتل کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس بیان میں سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے اتوار کی صبح الکاظمی کے گھر کو نشانہ بنانے والے ڈرون سے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔
بیان میں ان گھنائونی دہشت گردی کی کارروائیوں کے مرتکب افراد، ان کے منتظمین، فنانسرز اور سپانسرز کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔









