عبیر بنت محمد العقل

سعودی عرب ،العقل العلا رائل کمیشن کی سی ای او مقرر

ریاض(رپورٹنگ آن لائن )سعودی عرب میں العلا رائل کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے عبیر بنت محمد العقل کو سی ای او مقرر کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عبیر العقل گزشتہ برس جنوری کے آخر سے العلا رائل کمیشن میں قائمقام سی ای او کے طورپر خدمات انجام دے رہی تھیں۔عبیرالعقل نے سال 2017 میں کمیشن کو جوائن کیا تھا جہاں انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور متعدد اہم منصوبوں کی نگرانی کی۔

مستقل تقرری پرعبیر العقل نے کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ جو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے اسے بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے وہ بھرپورصلاحیتوں کا استعمال کریں گی۔